
شدید گرمی جاری ،بڈگام میں دن کا درجہ حرارت 34.7 اورسرینگر میں 34.3ڈگری سیلشس ریکارڈ
سرینگر /یکم جولائی /
ٹنل کے آ ر پار گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔سوموار کو درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر 34ڈگری کے اوپر پہنچ گیا جبکہ وسطی ضلع بڈگام میں بھی 34.4ڈگری کے قریب رہا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوںمیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونگی جس کے بعد گرمی کی لہر میں کمی ہو گی
۔ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی جس دورا ن سینکڑوں نوجوانوں نے شہر آفاق جھیل ڈل کے مختلف حصوں پر تیراکی کا مزہ لیا۔
سی این آئی کے مطابق جہاں ماہ جولائی میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں سوموار کو بھی سخت ترین گرمی ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں سوموار کو بھی دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 34.3ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں سوموار کو دن کا درجہ حرارت 34.3ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 32.4ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ جبکہ اس کے علاوہ کپواڑہ میں بھی دن کا درجہ حرارت 33.7ڈگری سے اوپر رہا ۔ اسی طرح سے بڈگام میںدن کا درجہ حرارت 33.4درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور سوموار کو جموں میں بھی 36.1ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔
محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوںمیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونگی جس کے بعد گرمی کی لہر میں کمی ہو گی ۔اسی دوران شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیاﺅں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ہیں ۔
Comments are closed.