شبانہ چھاپوں میں دو نوجوانوں گرفتار، لولاب میں احتجاجی مظاہرے ، رہائی کا مطالبہ

لولاب کے مضافات میں شبانہ چھاپہ مار کارورائیوں کے دوران دو نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے ۔ اطلاعات کے مطابق فورسز کی بھاری جمعیت نے سیور ٹھنڈی پورہ لولاب میں شبانہ چھاپہ مار کارورائی عمل میں لائی جس دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت عباس شفیع ملہ ولد محمد شفیع ملہ اوراشفاق احمد ملہ ولد غلام محمد ملہ کے بطور ہوئی ۔ اسی دوران نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف جمعہ کو مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دونوں نوجوانوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے ۔

Comments are closed.