
شبانہ سردیوں میں کمی کا سلسلہ جاری، پہلگام میں درجہ حرارت منفی 9.4 ڈگری اور سرینگر میں منفی 5.2 ڈگری سیلشس درج
سرینگر /04جنوری / ٹی آئی نیوز
دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے ۔ شبانہ سردیوں میںاضافہ کے بیچ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیاجبکہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ 6 جنوری تک موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔ تاہم 7 جنوری کو موسم ابر آلوداور 8-10 جنوری تک بارشیں اور برفباری ہونے کا امکان ہے
Comments are closed.