شبانہ سردیوں میں اضافہ کے ساتھ گہری دھند جاری ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا
سرینگر/ 28 دسمبر
چلہ کلان میں سردیوں کے زور کے بیچ شدید دھند کے باعث معمول کی زندگی پھر سے متاثر رہی ۔ ادھر شبانہ سردیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے چلتے سرینگر میں گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
ادھر سرینگر سمیت وادی کے بیشتر حصوں میں ایک بار پھر دھند چھائی رہی، جس سے حد نگاہ کم ہوئی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.6 ڈگری کے مقابلے میں منفی 5.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیاجبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.