شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی ،گلمرگ میں منفی 9ڈگری ،پہلگام منفی 6.8ڈگری جبکہ سونہہ مرگ منفی 7ڈگری پر منجمند

سرینگر /09دسمبر /

بالائی علاقوں میںدوران شب تازہ ہلکی برفباری کے بعد موسم میں بہتری آئی تاہم شبانہ سردیوں کا راج بر قرار ہے

سرینگر میں ایک بار پھر رات کا رجہ حرارت منفی 3.3جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ منفی 9ڈگری کے ساتھ سب سے سرد ترین علاقہ درج کئے گئے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں موسم خوشک رہنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں سردیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

۔ محکمہ موسمیات نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.3ڈگری سیلشس درج کیا گیا جبکہ اسی طرح سے شہرہ آفاق گلمرگ منفی 9 اور پہلگام میں منفی 6.8 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سونہ مرگ اور اننت ناگ میں بھی شبانہ درجہ حرارت کافی نیچے چلا گیا ہے جس دوران دونوں مقامات پر منفی 7ڈگری سیلشس درج ہوئے اور اس کے علاوہ پلوامہ میںمنفی 6.7، قاضی گنڈ میں منفی 5.2ڈگری سیلشس درج ہوا ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5، کٹرہ 6، بٹوٹ منفی 0.5، بانہال منفی 4.1 اور بھدرواہ منفی 3.4 تھا۔

Comments are closed.