شادی سے پہلے رنویر- دیپیکا نے کیا شاندار ڈانس، گھر والے بھی جم کر جھومے

اٹلی میں لیک کومو کے نزدیک کاسٹا ڈیوا ریزورٹ اینڈ ایس پی اے میں بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کی رسمیں شروع ہو گئی ہیں۔ ان کی شادی پر پورے ملک کی نظریں ہیں۔ رسموں کے بارے میں ہر طرح کی معلومات ان کے مداحوں کے لئے خاص ہوتی ہے۔ منگل کو شام میں ان کی مہندی اور موسیقی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں رنویر اور دیپیکا نے شاندار ڈانس کیا۔ وہیں، ان کے کنبہ کے ممبران اور دوستوں نے بھی ڈانس فلور کو ہلا کر رکھ دیا۔ رنویر اور دیپیکا 14 نومبر کو شادی کریں گے۔ اٹلی میں شادی کے بعد 28 نومبر کو ممبئی میں ایک شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، کنبوں اور دوستوں کو ملا کر اس شادی تقریب میں صرف خاص مہمان ہی شامل ہو رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ صرف 40 مہمان ہی اس شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دیپیکا اور رنویر نے پیر کی شام کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ ڈنر پارٹی کے بعد موسیقی کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس دوران رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے شاندار ڈانس کیا۔ وہیں، رنویر سنگھ کے والد کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ انہوں نے بھی جم کر ڈانس کیا۔ جبکہ کنبہ کے دیگر ارکان اور دوست بھی ڈانس کرنے سے خود کو روک نہیں پائے۔ انہوں نے بھی جم کر ڈانس کئے۔

Comments are closed.