سی بی سی کا بجبہاڑہ میں سویپ کے تحت آگاہی پروگرام کا انعقاد

سرینگر، 22 مئی

سینٹرل بیورو آف کمیونکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، فیلڈ آفس اننت ناگ نے بدھ کو ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ میں منظم رائے دہندگان کی تعلیم اور انتخابی شرکت (سویپ) کے تحت ایک روزہ انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن اینڈ آؤٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) کا انعقاد کیا۔

آئی سی او پی کا مقصد رائے دہندگان، خاص طور پر پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ اور تعلیم دینا تھا۔تحصیلدار بجبہاڑہ نصرت عزیز نے گورنمنٹ ڈگری کالج اور بی ایچ ایس ایس بجبہاڑہ کے نمبرداروں، چوکیداروں، آشا ورکروں، آئی سی ڈی ایس ورکروں، طلباء اور فیکلٹی ممبران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کی صدارت کی۔ محترمہ عزیز نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم ایوان میں اپنے مطالبات کا اظہار کرنے کے لئے قابل نمائندوں کا انتخاب کریں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ 25 مئی کو اننت ناگ راجوری لوک سبھا حلقہ میں لوک سبھا انتخابات کے لئے حوصلہ افزا تعداد حق رائے دہی کا استعمال کریں۔سویپ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر ارشد سلرو نے اس بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی کہ کس طرح ایس وی ای ای پی بھارت میں رائے دہندگان کی بیداری پھیلا رہا ہے اور ووٹر خواندگی کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی ترغیب دینے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ سویپ سیل کے ریسورس پرسنز نے رائے دہندگان کو انتخابی شرکت بڑھانے اور اس بات کو یقینی بنانے کہ وہ اپنے من پسند اُمیدوار کا انتخاب کرسکیں، کے لئے آگاہی پھیلانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ پہلی بار رائے دہندگان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بننے کے لئے کتنے پرجوش ہیں۔اننت ناگ کے فیلڈ پبلسٹی آفیسر جناب شاہد محمد لون نے جموں و کشمیر اور لداخ میں رائے دہندگان کی آگاہی کو پھیلانے میں سی بی سی کے فعال کردار کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ سی بی سی سویپ پروگرام کے تحت رائے دہندگان کی آگاہی کے لئے آئی سی او پیز کے ساتھ ساتھ انفرادی ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کر رہا ہے۔سی بی سی سرینگر کے فیلڈ پبلسٹی آفیسر جناب نصیر احمد راتھر نے پہلی بار رائے دہندگان سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کے لئے ووٹنگ کے روز اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کریں۔

انتخابی شرکت کے پیغام کو تقویت دینے کے لئے سی بی سی جموں و کشمیر کی فہرست میں شامل ثقافتی پارٹی کی جانب سے ایک کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران طلباء کے لئے ایک اوپن کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔تقریب میں بجبہاڑہ کے ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کی پرنسپل محترمہ نسرین اختر، سٹیسٹیکل افسر جناب بلال مرتضیٰ، شعبہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے سجاد احمد اور نصیر احمد میر نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.