سرینگر /09دسمبر /
قوم کی تعمیر کے ہر شعبے میں نوجوانوں کو قیادت کیلئے تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں ملک کی قیادت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو ان لوگوں پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو سیاست کو خاندان کی جائیدادسمجھتے ہیں۔
گجرات میں رام کرشنا مٹھ کے زیر اہتمام ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں قوم کی تعمیر کے ہر شعبے میں قیادت کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ” آج ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی طرح ہمارے نوجوانوں کو سیاست میں بھی ملک کی قیادت کرنی چاہیے۔ اب ہم سیاست کو ان لوگوں پر نہیں چھوڑ سکتے جو سیاست کو اپنے خاندان کی جاگیر سمجھتے ہیں۔ اسی لیے ہم 2025 میں ایک نئی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ 12 جنوری کو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر دہلی میں ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے گا۔سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر یوتھ ڈے کے موقع پر، دہلی میں ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس میں ملک بھر سے 2000 منتخب نوجوانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک بھر سے کروڑوں نوجوان اس میں حصہ لیں گے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے حل پر نوجوانوں کے نقطہ نظر سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ رام کرشن مٹھ وہ درخت ہے جس کے بیج میں سوامی وویکانند جیسے عظیم سنیاسی کی لامحدود توانائی موجود ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب بھی مجھے موقع ملتا ہے، میں آپ کے درمیان آنے کی کوشش کرتا ہوں، آپ سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
Comments are closed.