سیاحوں کی آمد کو لیکر رواں موسم سرما جموں و کشمیر کیلئے ایک شاندار کامیابی والا ہوگا / عابد رشید

سرینگر /21دسمبر

رواں موسم سرما جموںو کشمیر کیلئے ایک شاندار کامیابی والاہو گاکی بات کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت عابد رشید شاہ نے کہا کہ اس موسم سرما میں ملکی اور بین الاقوامی سیاح جموں و کشمیر پہنچ رہے ہیں۔ بہت سی جگہوں پر ہوٹل پہلے سے ہی بک ہو چکے ہیں۔ یہ جموں و کشمیر کے خوشحال مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔

سرینگر کے ایس پی ایس میوزیم میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت سید عابد رشید نے کہا کہ اس سال کا موسم سرما ایک شاندار کامیابی کا حامل ہوگا۔ گلمرگ اور پہلگام جیسے مقامات نے پہلے سے ہی بکنگ کر لی ہے کیونکہ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات آگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس موسم سرما میں جموں و کشمیر میں سیاحوں کی بڑی تعداد خوشحال جموں و کشمیر کا اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موسم سرما میں ملکی اور بین الاقوامی سیاح جموں و کشمیر پہنچ رہے ہیں۔ بہت سی جگہوں پر ہوٹل پہلے سے ہی بک ہو چکے ہیں۔ یہ جموں و کشمیر کے خوشحال مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔

Comments are closed.