سکینہ اِیتو نے جی ایم سی اور ایسو سی ایٹیڈ ہسپتال جموں کا معائینہ کیا اور طبی خدمات کا جائزہ لیا

جموں /16جنوری

وزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اور سپر سپیشلٹی ہسپتال (ایس ایس ایچ) جموں کا تفصیلی معائینہ کیا تاکہ سہولیات اورجاری کاموں کا جائزہ لیا جاسکے اور جموں اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کے لئے صحت خدمات کے مو¿ثر کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیر موصوفہ کے ہمراہ سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ،پرنسپل اور ڈین جی ایم سی جموں، مختلف شعبوںکے سربراہان، تمام ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں کے میڈیکل سپراِنٹنڈنٹوں اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔

سکینہ اِیتو نے جی ایم سی اور ایسوسی ایٹیڈ ہسپتال کے معائینے کے دوران بنیادی ڈھانچے، سازوسامان، مریضوں کی صحت خدمات اور صفائی ستھرائی کے معیارکا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ہسپتال کے عملے کے ساتھ بات چیت کی تاکہ اُنہیں درپیش چیلنجوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے۔

اُنہوں نے بی ایس ایل لیب، وِی آر ڈِی ایل آئی سی ایم آر لیب، چوپڑا نرسنگ ہوم اور ہسپتال کے دیگر حصوں کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے ہسپتال کے ان اہم حصوں کا دورہ کرتے ہوئے ضروری اَدویات، تشخیصی آلات اور اَفرادی قوت کی دستیابی پر زور دیا تاکہ مریضوں کو ان سہولیات سے مناسب فائدہ پہنچایا جاسکے۔

وزیر موصوفہ نے دورے کے موقعے پر جی ایم سی اور ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں کے مختلف جاری منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ اُنہوں نے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال جموں، ایس ایم جی ایس ہسپتال شالیمار، ایم سی سی ایچ گاندھی نگر، سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ جموں، چیسٹ ڈیزیز ہسپتال اور سپر سپیشلٹی ہسپتال جموں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔
دوران میٹنگ وزیر موصوفہ نے اِنفراسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن، زیر تعمیر عمارتوں کی صورتحال، جدید طبی آلات کی خریداری کے ساتھ ساتھ صحت سہولیات کو آسان اور بہترطریقے سے چلانے کے لئے اَفرادی قوت کی ضرورت کا بھی جائزہ لیا۔

Comments are closed.