سرینگر/23نومبر: ہندوپاک حد متارکہ پر گورونانک جی کی جینتی کے موقعے پر ہندوستان اور پاکستان نے آپسی رنجش کو بھلا کر ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کی۔ تاہم دونوں ممالک کے مابین خارجی سطح پر سرد جنگ جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گورنانک کی جینتی پر ہندوستان اور پاکستانی کی افواج نے آج لائن آف کنٹرول پر ایک دوسرے کو مٹھایاں پیش کیں۔اس دوران مذکورہ چیک پوسٹ پر دنوں ممالک کی فوجی یونٹیوں کے سربراہان نے ایک دوسرے کو گلے ملاکر مبارکباد پیش کی ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جبکہ ہندوستان اور پاکستان کی فوج نے ایک دوسرے کو مٹھایاں پیش کی ہو ں ۔ اس سے پہلے بھی عید، ہولی ،دیوالی اور ہندوپاک کی آزادی کے سالگرہ کے دنوں پر بھی ہندوستان اور پاکستان کی افواج ایک دوسرے کومٹھائیاں اور مبارکباد پیش کرتی آئی ہیں تاہم گذشتہ برس سے ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید کشیدگی بڑھ گئی ہے اور آئے روز سرحدوں پر شدید گولہ باری دیکھنے کو ملتی ہے ۔ واضح رہے کہ 2001میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی اور دونوں ممالک نے سرحدوں پر بلامشروط جنگ بندی کے اقرارنامے پر دستخط کئے تاہم دونوں ممالک ناجنگ معاہدے کی بار بار خلاف وزری کرتے ہوئے ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے رہتے ہیں 2001سے اب تک سینکڑوں کی تعداد میں فوجی اہلکار اور سویلین آر پار گولہ بھاری کی وجہ سے اپنی جانیں گنوابیٹھے جبکہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی کی بڑی وجہ سرحدی تنائو ہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.