سکمز صورہ نے اسپتال احاطے میں ویڈیو اور فوٹو گرافی پر سختی سے پابندی عائد کردی

سرینگر /22نومبر / ٹی آئی نیوز

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( سکمز ) صورہ کے حکام نے اسپتال کے احاطے کے اندر ویڈیو بنانے اور تصاویر لینے پر سخت پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مریضوں کی رازداری یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔اس ضمن میں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ میں لکھا گیا ”عام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مریضوں کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے اسپتال کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہے۔

اس میں تصاویر یا ویڈیوز حاصل کرنے کیلئے موبائل فون یا کسی دوسرے آلے کا استعمال شامل ہے“۔ سکمز صور ہ کی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کی راز داری کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خلا ف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارورائی کی جائے گی ۔ انہوں نے عام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اسپتال میں رہتے ہوئے اسپتال کی سیکورٹی کے ساتھ تعاون کریں اور مریض کی رازداری اور اسپتال کے پروٹوکول کا احترام کریں۔

Comments are closed.