سڑک کی کشادگی،گاندربل کے لدونہ تولہ مولہ میں لوگوں کا احتجاج

محکمہ آر ائنڈ بی کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار ،گورنر انتظامیہ سے توجہ طلب
سرینگر/06دسمبر/سی این آئی/ سڑک کی کشادگی کے خلاف ضلع گاندربل کے لدونہ تولہ مولہ علاقے میں لوگوں نے محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی طرف توجہ فراہم کی جائے ۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں سڑک اس قدر تنگ ہوئی ہے کہ اس میں سے ایک گاڑی کا گزرنا مشکل ہے ۔ سی این آئی نمائندے نے گاندربل سے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ سڑک کی کشادگی کے خلاف ضلع گاندربل کے لدونہ تولہ مولہ میں سڑک کی کشادگی کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ سال پہلے یہ سڑک اٹھارہ فٹ چوڑی تھی اور آج یہ محض آٹھ فٹ چوڑی رہی۔جس کی وجہ سے اس سڑک پر ہمیں بہت ساری مشکلاتوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے علاقے کے لوگوں نے کہا کہ اگر چہ ہم نے کئی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا کہ وہ اس سڑک کو کشادہ کرنے کیلئے احکامات صادر کرے لیکن آج تک اس پر کوئی عمل نہیں کیا گیا۔علاقے کے لوگوں نے کہا کہ اگر چہ گورنمنٹ ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کیلئے بڈے بڈے دعوے کرتی ہیں لیکن اس سڑک کو کشادہ کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ انتظامیہ سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو آج تک اس سڑک کو کشادہ کیوں نہیں کیا گیا۔اس سلسلے میں علاقے لوگوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ فوری طور موثر اقدامات اٹھائے۔انہوں اس سلسلے میں گورنر انظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سڈک کی کشادہ کرنے کیلئے احکامات صادر کرے تاکہ لوگوں کے مشکلاتوں کا ازالہ ہو سکے ۔

Comments are closed.