سڑک حادثے میں زخمی بانڈی پورہ کا نوجوان چھ روز بعد اسپتال میں دم توڑ بیٹھا
بانڈی پورہ، 01 ستمبر
بانڈی پورہ کے بنہ پورہ سدر کوٹ بالا گاؤں سے تعلق رکھنے والا نوجوان جمعہ کی صبح سرینگر کے سکمز میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
حکام نے بتایا کہ مبشر احمد راتھر ولد غلام رسول راتھر 26 اگست کو اجس سونا واری روڈ پر موٹر سائیکل کے حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک تھا۔
جس کے بعد انہی علاج کیلئے سکمز صورہ منتقل کیا تھا تاہم آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا
دریں اثنا، نوجوان کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی سدر کوٹ گاؤں میں کہرام مچ گیا۔
Comments are closed.