سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا لازمی /ایس ایس پی ٹریفک سٹی

سرینگر /11جنوری /

سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا لازمی ہے کی بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر نے کہا کہ سڑکوں پر گاڑیاں چلنے کے دوران گاڑی ڈرائیوران کو اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ وہاں چلنے والے مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دینی چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے محکمہ کی جانب بیداری پروگرام بار بار چلائیں جاتے ہیں۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق پولو ویﺅ سرینگر میں ٹریفک بیداری پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر مظفر احمد شاہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کرانے کیلئے محکمہ ٹریفک کی جانب سے بار بار آگاہی پروگرام چلائیں جاتے ہیں جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ سڑک حادثات پر قابو پا یا جائے اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے بارے میںمکمل جانکاری دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کافی تعداد میں درج ہوتے ہیں جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیاں چلانے کے دوران اپنی حفاظت کا خیال نہیں رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر گاڑیاں چلنے کے دوران گاڑی ڈرائیوران کو اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ وہاں چلنے والے مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دینی چاہئے اور جب ہم اس کو نظر انداز کرتے ہیں تب سڑک حاثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے انسانی جانوں کا زہاں ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان سڑک حادثات کو روکنے کیلئے محکمہ ٹریفک کی جانب سے بار بار کوششیں کی جا رہی ہے کہ بیداری پروگرام چلائیں جائے جبکہ ساتھ ہی گاڑی ڈرائیوران کیلئے یہ بات ضروری بنائی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر مکمل عملدر آمد کریں ۔

Comments are closed.