سیول سیکریٹریٹ اور اس سے منسلک تمام دفاتر جموں میں دوبارہ کھل گیا
آن لائن ایڈیٹر
غیر معمولی سیکورٹی بندوبست کے بیچ ششمائی دربارمئو کے تحت سوموارکے روز سیول سیکریٹریٹ اور اس سے منسلک تمام دفاتر سرمائی راجدھانی جموںمیں دوبارہ کھل گئے ۔ 6ماہ تک گرمائی راجدھانی سرینگر میںحکومتی اور انتظامی کام کاج جاری رہنے کے بعد دربار مو کے تحت سوموار کے روز حسبِ روایت سیول سیکرٹریٹ اور اس سے منسلک دفاتر دوبارہ جموں میں کھل گئے جبکہ راج بھون نے بھی سرمائی راجدھانی جموں میں اپنا کام کاج شروع کیا۔سرکاری دفاتر کھلنے کے موقعے پر سیول سیکریٹریٹ جموںاور اس کے گردو نواح علاقوں کے علاوہ پورے جموںشہر میں سیکورٹی کڑے انتظامات کئے گئے تھے ۔ہر سال کی طرح امسال بھی شاہی دربار کی آمد کے پیش نظر شہر کے سیول لائینز علاقوں خاص طور پر جموں شہر اور اسکے گردونواح میں سڑکوں کی آرائش وزیبائش کیلئے رنگ وروغن کرکے سجایا گیا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
Comments are closed.