سٹیٹ ہوڈ پر عمر کی پہلی قرارداد 5 اگست کے فیصلوں کی توثیق/ وحید الرحمان پر ہ
سرینگر /18اکتوبر / ٹی آئی نیوز
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سنیئر لیڈر اور پلوامہ سے ممبر اسمبلی وحید الرحمان پرہ نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے پہلی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے اسے 5اگست 2019 کے فیصلے کی توثیق سے قرار دیا۔
پرہ نے کہا”دفعہ 370کی بحالی پر کوئی قرارداد اور محض ریاست کے درجہ کی بحالی ایک ایک بڑا دھچکا ہے۔
انہوں نے ایکس پر لکھا ’ ’ سٹیٹ ہوڈ کے حوالے سے عمر عبداللہ کی پہلی قرارداد 5 اگست 2019 کے فیصلے کی توثیق سے کم نہیں۔ دفعہ 370 پر کوئی قرارداد نہ ہونا اور محض ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنا بہت بڑا دھچکا ہے۔خاص طور پر دفعہ 370 کی بحالی کے وعدے پر ووٹ مانگنے کے بعد“ ۔
Comments are closed.