سری نگر: جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا مِتل نے آج یہان ضلع کورٹ کمپلیکس میں ویڈیو کانفرنسنگ سہولیت کا افتتاح کیا۔
تقریب پر گورنر کے مشیر کے ۔ وِجے کمار ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم اور ڈی جی پی دلباغ سنگھ بھی موجود تھے۔
اس موقعہ پر سر ی نگر سینٹرل جیل میں قید تین افراد کے جوڈیشل ریمانڈ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے توسیع دی گئی اور انہیں ذاتی طور پر مجسٹریٹ کے سامنے حاضر نہیں ہونا پڑا۔
یہ سہولیت ریاست کے تمام عدالتوں میں شروع کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے تمام کورٹ کمپلیکسز اور ریاست کے جیلوں میں ای۔ کورٹ پروجیکٹ کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ آلات مہیا کرائے جائیں گے۔
اس نظام کے ذریعے شواہد کے بیانات کرمنل کیسوں کی شنوائی کے دوران ریکارڈ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اس تعلق سے ہائی کورٹ نے رہنما خطوط مرتب کئے ہیں جن پر مجسٹریٹ یا جج صاحبان ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے معاملات نمٹنے کے دوران عمل پیرا ہوں گے۔ا س سلسلے میں جوڈیشل افسروں کے لئے ایک تربیتی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔
کرمنل کیسوں کی کارروائیوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے استعمال سے وقت اور اخراجات کو بچانے میں بھی مدد ملے گی۔
اس سے پہلے چیف جسٹس نے گورنر کے مشیر کے ۔ وِجے کمار ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سری نگر عبدالرشید ملک کی موجودگی میں ضلع کورٹ کمپلیکس سری نگر میں ویٹنس اسسٹنٹس روم کا بھی افتتاح کیا۔اس میں تمام ترجدید سہولیات دستیاب ہیں ۔
چیف جسٹس کی ہدایات کے مطابق ریاست کے ہر ایک کورٹ کمپلیکس میں ویٹنس اسسٹنٹس روم کی سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.