سوپور کے بعد شرمال شوپیان میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جھڑپ ؛ ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ، علاقے میں آپریشن جاری /پولیس

سرینگر/23جون/سی این آئی// شمالی قصبہ سوپور کے بعد شرمال شوپیان میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جاری تصادم آرائی میں ایک جنگجوجاں بحق ہو گیا ہے ۔پولیس نے جھڑپ میں جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جھڑپ جاری ہے اور آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق شوپیان کے شرمال علاقے میں دو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور بدھ کے دوپہر علاقے کو محاصرے میںلیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ ہواور علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ جنگجو ئوں کو فرار ہونے کا موقعہ نہ ملا ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا جس کے بعد دوبارہ گولی باری شرو ع ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی گولی باری کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے نے نزدیکی مکان میں پناہ لی ۔ذرائع کے مطابق جھڑپ میں ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ علاقے میں طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ جاری ہے ۔ پولیس نے جھڑ پ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے معرکہ آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی۔پولیس نے کہا کہ شوپیان کے شیر مال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا ہے اور آپریشن جاری ہے۔

Comments are closed.