سوپور پولیس نے رفیع آباد میں شدید برفباری کے درمیان حاملہ خاتون کو بچایا
سرینگر 20 فروری/
سوپور پولیس نے آج صبح زیتھن سے پی ایچ سی ڈنگیوچہ تک شدید برف باری کے درمیان ایک حاملہ خاتون کو بچایا۔
شمشاد احمد میر ساکن زےتھن ڈنگی وچھہ کی طرف سے ایک تکلیف دہ کال موصول ہوئی ، جس میں ان کی حاملہ بیوی کو فوری طور پر بچیا اور طبی امداد کی ضرور ت تھی ۔
اطلاع موصول ہوتے ہی چونکہ گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی شدید برف باری کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی تھی اور گاڑیوں کی آمدورفت بہت مشکل تھی۔ہنگامی صورتحال کا احساس کرتے ہوئے، ایس ایچ او ڈنگیوچہ انسپکٹر جان محمد کی سر برائی مےں اےک پولےس ٹےم نے فوری طور پر پریشانی کی کال کا جواب دینے کے لیے تعینات کیا گیا۔
سڑک پر شدید برفباری کے باوجود ریسکیو ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مریض کو احتیاط اور بحفاظت نکال کر پی ایچ سی ڈنگیوچہ پہنچایا گیا۔علاقے کے عام لوگوں نے اس بروقت انسانی ہمدردی کے لیے سوپور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.