سوپور میں چوروںنے دو دکانات کا صفایا کیا

قصبہ میں بڑھتی چوری کی وارداتوں پر مقامی لوگوں کو تشویش

سرینگر/19جنوری : سنیچر وار کی صبح جب وہ دوکان کھولنے کے لئے پہنچے تو انہوں نے اپنے دوکانات کے شٹرتوڑے ہوئے پائے اور دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیک کا سازوسامان غائب پایاجس میں سگریٹ ، صابن و دیگر اہم اشیاء بھی شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ دکان میں موجود نقدی بھی چوروںنے اُڑالی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں پے در پے نقب زنی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ رات کے دوران ایک بار پھر نقب زنوں نے دو کریانہ دوکانات کا کیا صفایا۔ گزشتہ شب کے دوران نقب زنوں نے نور باغ اور نیو کالونی سوپور میں دو کریانہ دکانوں کو لوٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا کریانہ سامان اور دیگر قیمتی اشیاء اڑا لی۔اس ضمن میںمالکان دکان شوکت احمد ملک اور ظہور احمد آگاہ نے بتایا ہے کہ سنیچر وار کی صبح جب وہ دوکان کھولنے کے لئے پہنچے تو انہوں نے اپنے دوکانات کے شٹرتوڑے ہوئے پائے اور دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیک کا سازوسامان غائب پایاجس میں سگریٹ ، صابن و دیگر اہم اشیاء بھی شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ دکان میں موجود نقدی بھی چوروںنے اُڑالی ہے ۔چوری کی واردات کے حوالے سے پولیس نے موقعے پر جائزہ لیکر کیس درج کرلیا ہے اورچوروں کی تلاش کیلئے سوپور پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دیا ہے ۔ اس دوران مقامی لوگوں اور تاجروںنے قصبہ میں بڑھتی چوری کی وارداتوں پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور آئے روز قصبہ میں نقب زنی کی وارداتوں کی وجہ سے لوگوںکو کروڑوں روپے کے نقصان سے بھی دوچار ہونا پڑا ہے ۔

Comments are closed.