سوپور میں پُر اسر ار دھماکہ ، دو بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل

سرینگر /29جولائی / جنید شفق

شمالی قصبہ سوپور کے شیر کالونی علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سہ پہر ایک پراسرار دھماکے میں دو کمسن بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک کباڑی کے آنگن میں سامان اتارنے کے بعد کچھ افراد وہاں اس کی جانچ میں مصروف تھے اور اسے الگ الگ کرنے کا کام کر رہے تھے جس دوران وہاں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی ۔ انہوں نے بتایا کہ زور دار دھماکے کی آواز سنتے ہی کچھ لوگ وہاں پہنچ گئی جنہوں نے دیکھا کہ دو بچوں سمیت چار افراد خون میں لت پت وہاں پڑے ہوئے تھے ۔

انہوں نے تمام زخمیوں کوعلاج کیلئے سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا جہاں دو بچوں سمیت چار افراد کی موت ہو گئی جن کی شناخت نذیر احمد نادرو، اعظم اشرف اور غلام حسن کے طور پر کی ہے جو تمام شیر کالونی سوپور کے رہنے والے ہیں جبکہ ایک اور زخمی کی شناخت عادل رشید بٹ کے نام سے کی گئی ہے جسے علاج کیلئے سرینگر کے اسپتال ریفر کیا گیا جو بعد میں اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ بیٹھا ۔

Comments are closed.