سوپور میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد
سری نگر، 8 فروری
بارہمولہ ضلع کے کرانکشون کالونی سوپور میں تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز سوپور کے کرانکشون کالونی کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران سکورٹی فورسز نے آئی ای ڈیز، پستول ، میگزین اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.