سوپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات کا معمہ حل ,بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا/ پولیس

سری نگر3 دسمبر

شمالی کشمیر کے سوپور میں پولیس نے قتل کے ایک معمہ کو حل کرتے ہوئے مہلوک شہری کی بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا دونوں نے اعتراف جرم کیا اور2افراد کو گرفتار کیا ہے پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں واقعے کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا مہلوک شہری کی بیوی اور عاشق کو گرفتار کیا ۔

سوپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شبیر نواب نے پولیس اسٹیشن بومئی میں ایک پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی صبح زلورہ گاو¿ں کے ریاض احمد میر (48) کے اہل خانہ تھانہ بومئی کے دائرہ اختیار میں آتے ہوئے ریاض نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی کیونکہ ان کے مطابق ریاض لاپتہ ہو گیا تھا۔انہوں نے بتایاشکایت کے بعد، ایس ایچ او پی ایس بومئی کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی، بلال کھانڈے نے اس کی تلاش کی جس کے بعد اس کی لاش اس کے گھر کے قریب پراسرار حالات میں ایک ٹرنچ سے ملی ہے جس کا ڈکھن اوپر سے بند تھا سے ملی ہے

انہوں نے کہا ور ضروری طبی طریقہ کار کے لیے اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور لے جایا گیا تھا۔ “واقعہ کے فوراً بعد، تھانہ بومئی میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 46/2023درج کیا گیا اور ایس ڈی پی او زینگر، سید غضنفر کی نگرانی میں تحقیقات شروع کی گئی اور کچھ مشکوک افراد کو یہاں تھانے طلب کیا گیا ہے مناسب تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ریاض کی اہلیہ کو بھی بھی لایا گیا ہے جس دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہلوک شخص کی اہلیہ کو ایک اور مقامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات چل رہے تھے جس کا مقتول کی بیوی نے تھانے میں اعتراف بھی کیا ہے کہ انہیں ایک مقامی نوجوان وسیم اکرم لونولد فاروق احمد لون ساکن تجر سوپور کے ساتھ مل کر ریاض احمد میر کا قتل کروایا ہے ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ قتل میں رسی سمیت استعمال ہو نے والے آلات کو ضبط کیا گیا ہے اور 2افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments are closed.