سوپور میں سرگرم ملی ٹینٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار/پولیس
سرینگر/14 مارچ
شمالی کشمیر کے سوپور میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے سرگرم جنگجو کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سوپور پولیس اور 22آر آر نے منگل کے روز سوپور کے مدینہ باغ ڈانگر پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں محصور جنگجو نے جوں ہی حفاظتی عملے کو دیکھا تو اس نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر بالآخر مقامی جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
ان کے مطابق گرفتار ملی ٹینٹ کی شناخت اویس احمد میر ولد نذیر احمد ساکن وار محلہ گنڈ براتھ کے بطور ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تلاشی کے دوران ملی ٹینٹ کے قبضے سے ایک پستول ، آٹھ راونڈ ، پستول میگزین، اور چینی گرینیڈ کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ جنگجو کی گرفتاری سے مجوزہ ٹارگیٹ کلنگ اور تخریبی سرگرمیوں کو ناکام بنایا گیا۔ یو این آئی
Comments are closed.