سرینگر/09مارچ/سی این آئی// ایچ ٹی لائن ٹرک پر گرآنے کے نتیجے میںڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ ٹرک کا کنڈیکٹر زخمی ہوا ہے اس کے علاوہ دو افراد معجزاتی طور پر بچ گئے۔ ادھر لارنو کولگام میں ایک سکول میں گیس سلنڈر پھٹ جانے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں اُس وقت ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوا جب ایچ ٹی ترسیلی لائن اچانگ ٹرک پر گرآئی جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور موقعے پر ہی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کی صبح گنڈ برتھ علاقے میں ایک ہائی ٹنشن ٹرانسمشن لائن اچانک گرآئی جس کی زد میں وہاں سے گزررہی ٹرک آگئی اور ٹرک کا ڈرائیور 35سالہ وحید احمد لون ولد خضر محمد لون ساکنہ زالرو موقعے پر ہی ہلاک ہوا جبکہ گلزاراحمد لون ساکنہ زلورہ جھلس کر شدید زخمی ہوا جس کوفوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا ۔ اس دوران ٹرک میں موجود دیگر دو افراد معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ دریں اثناء جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گورنمنٹ مڈل سکول لارنو میں ملازمین مڈ ڈے میل تیار کرنے میں مصروف تھے کہ گیس سلینڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس میں تین ملازمین ممتازہ بانو، حسینہ بانو اور اور سجاد احمد نامی سی پی ڈبلیو ملازمین بُری طرح سے جھلس گئے ۔ اس واقع کے فورا بعد متعلق پولیس سٹیشن کا عملہ جائے واردات پر پہنچا اور تینوں زخمیوںکو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.