سوپور اور بڈگام میں حادثات : دو خواتین لقمہ اجل
سرینگر /16جون /
شمالی قصبہ سوپور میں بزرگ خاتون اپنے رہائشی مکان سے گرکر لقمہ اجل بن گئیں جبکہ بڈگام میںالمناک سڑک حادثے میں ایک خاتون موت کی آغوش میں چلی گئیں ۔
اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق سوپور کے پنزلہ علاقے میں سنیچروار کی شام یک بزرگ خاتون اپنے رہائشی مکان سے گر گئیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ 60سالہ خاتون جس کی شناخت موہن رانی زوجہ برج موہن نہرو اچانک پیر پھسل جانے کے بعد مکان کی ایک منزلہ سے نیچے گر آئی جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوئی ۔ اگرچہ خاتون کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
ادھر بڈگام ضلع کے رضوان علاقے میں سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ عین شاہدین نے بتایا کہ حادثہ رضوان بڈگام میں اس وقت پیشٓ آیا جب ایک ٹریلر) نے راہ چلتی خاتون خالدہ زوجہ علی محمد گنائی ساکنہ رضوان بڈگام کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور ہر زخمی ہوئیں ۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کو علاج کیلئے ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کر لی اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
Comments are closed.