سونہ وار میں نامعلوم گاڑی کے ٹکر سے آٹو رکشا ڈرائیور لقمہ اجل

سرینگر /26مارچ / ٹی آئی نیوز

سونہ وار سرینگر میںسوموار کی رات دیر گئے ایک نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے رکشا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا

رپورٹس کے مطابق آٹو رکشا ڈرائیور کو سونہ وار باغ کے قریب نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔

اگرچہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروںنے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔

ڈرائیور کی شناخت محمد اشرف شیخ ساکنہ پانپور کے بطور ہوئی ہے

Comments are closed.