سونہ مرگ میں نالہ سندھ سے غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد
سرینگر،14مئی
سونہ مرگ میں نالہ سندھ سے ایک غیر مقامی شخص کی لاش برآمد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز چند مقامی افراد نے ٹرک یارڈ سونہ مرگ کے نزدیک نالہ سندھ میں ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی ار لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت 54 سالہ گیاپرساد ساکن نیپال کے بطور کی۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.