سونہ مرگ میں مہاراشٹر اکا سیاح حرکت قلب بند ہونے سے دم توڑ بیٹھا
سرینگر /29فروری /
مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں مہاراشٹر اسے تعلق رکھنے والا 63 سالہ سیاح حرکت قلب بند ہونے سے موت کی آغوش میں چلا گیا ۔
سی این آئی کو نمائندے نے گاندبل سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مہاراشٹر کے ایک 63 سالہ سیاح کی سونمرگ علاقے میں برف کی موٹر سائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہونے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سیاح کی شناخت منوہر موتیرام راجانی سولاپور، مہاراشٹر کے بطور ہوئی ہے اور وہ تجھواس گلیشیر پر برف کی موٹر سائیکل سواری کا لطف اٹھا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ منوہر سواری کے دوران بے ہوش ہو گیا اور اسے بچانے کی فوری کوششوں کے باوجود سونمرگ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.