ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتوکی سربراہی میں ڈائریکٹوریٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد
مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی 31دسمبر کو اُن کے آبائی قبرستان نزدیک مسجد غزالی واقع ملہ کھاہ میں صبح 11 بجے انجام دی جائے گی
سرینگر: سول سیکریٹریٹ سکول ایجوکیشن میں تعینات ڈائریکٹر پلاننگ جاوید اقبال متو کی والدہ گرامی کا کل یعنی 29دسمبر2018کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر میں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کی سربراہی میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحومہ کے ایثال ثواب اور اُن کی جنت نشینی کے لئے دعا کی گئی ۔ تعزیتی اجلاس میں محکمے کے افسران اور ملازمین نے شرکت کرتے ہوئے جاوید اقبال متو، مرحومہ کے شوہرمحمد شفیع متو اور سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا اورلواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا کی گئی ۔
اسی دوران محکمے کے دیگر افسران اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور سول سیکریٹریٹ سکول ایجوکیشن کے کئی افسران نے بھی جاوید اقبال متو کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے ہمدردی جتائی ہے۔
واضح رہے جاوید اقبال متو جو سکول ایجوکیشن سول سیکریٹریٹ میں ڈائریکٹر پلاننگ کے عہدے پر تعینات ہیں کی والدہ گرامی شمیمہ بیگم شاہ انور کالونی سرینگر میں کل مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ، اُن کی اجتماعی فاتحہ خوانی کل 31دسمبر 2018سوموار کو اُن کے آبائی قبرستان نزدیک مسجد غزالی واقع ملہ کھاہ میں صبح 11بجے انجام دی جائے گی۔
Comments are closed.