کپوارہ پولیس نے دوران چیکینگ گرفتار شدہ شخص سے گرینیڈ اور دیگر چیزیںضبط کرنے کا دعویٰ کیا
سرینگر/18جنوری /سی این آئی/ سوشل میڈیاکے ذریعے عسکریت کی طرف مائل ہونے والے شخص کو کپوارہ پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے ایک ہتھ گولہ اور دیگر قابل اعتراض چیزیں ملی ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے جوپولیس کے مطابق جنگجوئوں کی صفوںمیں شامل ہونے کی فراق میں تھا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد اسلم بیگ ولد نذیر احدمم بیت ساکنہ میدان پورہ لولاب کو ایک ناکہ پر دورہ چیکینگ گرفتار کیا گیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے پولیس کو پتہ چلاکہ مذکورہ شخص سوشل میڈیا کے ذریعے عسکریت کی طرف مائل ہوا تھا اور جنگجوئوں بننے کے بعد ضلع کپوارہ میں تشدد آمیز کارروائیاں انجام دینے والا تھا۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق پولیس نے جمعہ کو کہا کہ اْنہوں نے شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک شہری کو گرینیڈ سمیت گرفتار کرلیا جو عسکری صفوں میں شامل ہونے کا منصوبہ بنارہا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ شخص سے گرینیڈ کے علاوہ دیگرقابل اعتراض چیزیں بھی بر آمد کی گئی ہیں۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ شہری عسکری صفوں میں شامل ہوکر کپوارہ میں کارروائیوں کا منصوبہ بنارہا تھا۔اس ضمن میں پولیس سٹیشن کپوارہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Comments are closed.