سوشل میڈیا کریک ڈاؤن: ایس آئی اے نے پلوامہ،اننت ناگ اور سرینگر میں چھاپے ڈالیں

سری نگر، 20 جون

سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی کشمیر نے منگل کو چار اضلاع سری نگر، اننت ناگ، پلوامہ اور کپواڑہ میں کئی مقامات پر تلاشی لی

تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ کشمیر بھر میں اضلاع کپواڑہ، اننت ناگ، پلوامہ اور سری نگر میں چھ مقامات پر تلاشی لی۔ یہ تلاشیاں غیر قانونی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق ایف آئی آر نمبر 05/2023 کے معاملے میں جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق، SIA اہلکاروں کی جانب سے صبح سے پہلے کی جانے والی تلاشیوں کا مقصد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے علیحدگی پسند، بھارت مخالف جذبات پھیلانے میں ملوث افراد اور گروہوں کو بے نقاب کرنا تھا۔

Comments are closed.