سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر موجود ہ پروفائل تصویر بدل کر ترنگے کی شکل دیں/وزیر اعظم نریندر مودی کی تاکید
سرینگر / 09اگست /
وزیراعظم نریندرمودی نے تمام شہریوں سے تاکید کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر موجود ان کی پروفائل تصویر بدل کر ترنگے کی شکل دیں۔انہوں نے یوم آزادی منانے کیلئے ترنگے پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کی۔انہوں نے ہرشخص سے اپیل کی کہ وہ ہر گھر ترنگا تحریک کو ایک یادگار عوامی تحریک بنانے کیلئے ایسا کریں۔
وزیر اعظم مودی نے ہرایک سے گزارش کی کہ وہ ہرگھر ترنگا ڈاٹ کام پر ترنگے کے ساتھ سیلفی مشترک کریں۔ایک ایکس پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا”چوں کہ اس سال یوم آزادی قریب آرہاہے، لہٰذا آئیے ہم ایک بار پھر سے ” ہر گھر ترنگا “کو ایک یادگار عوامی تحریک بنائیں۔
میں اپنی پروفائل تصویر تبدیل کررہاہوں اور آپ سبھی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ آپ ایسا کرکے ہمارے ترنگے کو منانے میں میرے ساتھ شامل ہوں اور ہاں”ہرگھر ترنگا “ڈاٹ کام پر اپنی سیلفی مشترک کریں۔
Comments are closed.