سوشل میڈیا پر فحش تصاویراور ویڈیوز شیئر کرنے پر کولگام کا نوجوان گرفتار / سائبر پولیس کشمیر
سرینگر /08مئی /
سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے اور ایک متاثرہ کے فحش تصاویراور ویڈیوز شیئر کرنے کے الزام میںسائبر پولیس کشمیر نے کولگام کے ایک نوجوان کر حراست میں لیا ۔
سائبر پولیس کشمیر نے ایک اہم کارورائی میں کولگام سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لیا جس پر الزام ہے کہ انہوںنے ایک متاثرہ کے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کئے تھے ۔ اس ضمن میں سائبر پولیس کشمیر نے ایکس پر لکھا ”سائبر پولیس کشمیر زون سرینگر نے کولگام کے ذاکر مجید کو سوشل میڈیا پر متاثرہ کی فحش تصاویر/ویڈیوز شیئر کرنے پر گرفتار کیا“۔انہوں نے مزید لکھا ” سب کیلئے ایک محفوظ آن لائن جگہ کو یقینی بنانے کیلئے ہمارا عزم اٹل ہے۔
سائبر ہراسمنٹ کے خلاف ایک اور جیت! یہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو سمجھتے ہیں کہ وہ اس سے بچ سکتے ہیں“ ۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں آئے سائبر کرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے خلاف سائبر پولیس کشمیر متحرک ہے اور ایسے افرادکیخلاف کارورائی ہو رہی ہے جو سائبر جرائم میں ملوث ہوتے ہیں ۔
Comments are closed.