سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے 23دسمبر سے 45دنوں کیلئے سرمائی تعطیلات کااعلان کیا
سرینگر /29نومبر / ٹی آئی نیوز
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے 23 دسمبر 2024 سے 7 فروری 2025 تک سرمائی تعطیل اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق تمام تعلیمی پروگراموں کیلئے آخری ورکنگ ڈے 20 دسمبر ہوگا، اور کلاسز 10 فروری 2025 کو دوبارہ شروع ہونے والی ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا ارادہ رکھنے والے محکموں کو، یا تو جزوی طور پر یا مکمل طور پر، ڈین آف اکیڈمک افیئرز کو پیشگی تجاویز پیش کرنا ہوں گی۔
Comments are closed.