سنگھ پورہ پٹن میں ”بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر شکایاتی ازالہ “ کیمپ منعقد
پٹن / یکم جولائی / ٹی آئی نیوز
شمالی قصبہ پٹن کے سنگھ پورہ میں ”بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر شکایاتی ازالہ “ کیمپ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کی ممبر ڈاکٹر دیویا گپتا نے کی ۔
پروگرام کا انعقاد گورئمنٹ ہائی اسکول سنگھ پورہ پٹن میںہوا جہاں شکایات کے ازالہ کیمپ کی افتتاحی تقریب کے دوران ڈاکٹر دویا گپتا کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا، ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سید قمر سجاد اور دیگر ضلعی اور تحصیل افسران موجود تھے۔
ازالہ کیمپ میں ضلع بھر سے والدین، سرپرستوں، بچوں اور متعلقہ افراد سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور بچوں کو متاثر کرنے والے دیگر اہم مسائل سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار معزز ممبر کے سامنے رکھیں اور ان کے حل کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھانے پر زور دیا ۔
اس کیمپ میں شکایا ت سننے کے بعد ڈاکٹر دویا گپتا نے متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو ان مسائل کے بروقت حل کیلئے فوری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔
دریں اثنا، ڈاکٹر دویا نے ضلع میں بچوں کے حقوق کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اس طرح کے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور حقوق کی خلاف ورزی کے کسی بھی مسئلے کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کی اجتماعی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ کے معزز ممبران نے کیمپ میں ہر شریک کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا مقابلہ کرنے اور سرسبز و شاداب جگہیں بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے اپنے گردونواح میں کم از کم 5 درخت لگانے کا عہد کریں۔
Comments are closed.