سندیپ گپتا نے ایس ایس پی گاندربل کا چارج سنبھالا
ریاض بٹ
ضلع گاندربل میں سندیپ گپتا نے ایس یس پی آف پولیس گاندربل کا چارج سنبھال لیا ان کی آمد کے سلسلے میں ضلع میں موجود پولیس افسران نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا
اس موقعہ پر ضلعی پولیس کی طرف سے انہیں رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس موقعہ پر ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے اپنے افتتاحی خطاب میں گاندربل پولیس افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کے دوران لگن جوش اور پیشہ وارانہ مہارت پر زور دیا
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گاندربل کے لوگوں کو درپیش مسائل کو کم کرنے کے لیے لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے دروازے عام لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے رکھیں ۔
Comments are closed.