سنجے شرما کی ہلاکت :جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر، 27 ستمبر

سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

حکام نے بتایا کہ پلوامہ کے لیتر، شوپیاں ضلع کے شرمل علاقے اور ضلع اننت ناگ میں بھی چھاپے مارے گئے

انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے اے ٹی ایم گارڈ سنجے شرما کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے گئے

انہوں نے مزید کہا کہ چھاپے جاری ہیں اور مزید تفصیلات چھاپوں کے اختتام کے بعد شیئر کی جائیں گی۔

Comments are closed.