سملر بانڈی پورہ میں تلاشی آپریشن شروع

جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے منگل کی صبح کوٹھہ ستھری سملر بانڈی پورہ میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسرنے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 14آرآر یونٹ اور ایس او جی نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی جو تائی دم تحریر جاری ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

Comments are closed.