سمبل حادثے میں ڈرائیور از جان، علاقے میں کہرام

سری نگر،17اکتوبر

شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں ٹریکٹر کی مرمت کے دوران ٹرولی گرنے کے باعث ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق سمبل بانڈی پورہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ٹریکٹر کی مرمت کے دوران ڈرائیور ٹرولی کے نیچے آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال سمبل منتقل کیا تاہم وہ وہاں پرجانبر نہ ہو سکا۔متوفی کی شناخت 22سالہ رائیس احمد راتھر ولد عبدالقادر راتھر ساکن وانگی پورہ بالا کے بطور ہوئی ہے۔یو این آئی

Comments are closed.