سمبل بانڈی پورہ میں ٹینکر دریائے جہلم میں جا گرا، ڈرائیور لاپتہ

سری نگر، 5 جولائی

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ونگی پورہ سمبل علاقے میں دوران شب ایک تیز رفتار تیل ٹینکر سڑک سے لڑھک کر دریائے جہلم میں جا گرا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سمببل کے ونگی پورہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سری نگر سے سمبل کی طرف جا رہا ایک نامعلوم تیل ٹینکر سڑک سے لڑھک کر ڈارئیور سمیت دریائے جہلم میں جا گرا۔انہوں نے کہا کہ تیل ٹینکر کا ڈرائیور لاپتہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حادثہ پیش آتے ہی ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.