سمارٹ سٹی َ:شہر سرینگر میں 100سے زائد سائیکل پوائنٹس بن رہے ہیں

سرینگر/3اپریل/ کے پی ایس

شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے جہاں کام زوروں سے جاری ہے وہیں شہر کے مختلف حصوں میں آنے والے مختلف سائیکل ٹریک ٹریفک کی بھیڑ کو کم کریں گے اور اس کیلئے مختلف مقامات پر 100سے زائد سائیکل پوائنٹس بنائیں جا رہے ہیں ۔

کشمیر پریس سروس کے مطابق سرینگر شہر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے کام شد و مد سے جاری ہے اور شہر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے انتظامیہ دن رات کام میںمصروف عمل ہے وہیں سمارٹ سٹی میں ٹریفک دباﺅ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی پر قابو پانے کیلئے سائیکل ٹریک تیار ہور ہا ہے او ر اس منصوبے کو حمتی شکل دی جا رہی ہے جس کے چلتے مختلف مقامات پر 100 سے زیادہ سائیکل پوائنٹس بن رہے ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ سمارٹ سٹی کے کاموں کی تکمیل کے بعد سری نگر شہر ایک مختلف شکل پیش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف حصوں میں 100 سے زائد سائیکلنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے جہاں سے لوگ کرائے پر سائیکل لے سکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرینگر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شروع کیے گئے دیگر نئے پروجیکٹوں کے علاوہ سائیکل ٹریکس، اسمارٹ وینڈنگ زونز، وی ایم ڈیز اور پارکنگ لاٹس پر کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2020ے، الاہی باغ جنکشن سے سورا جنکشن تک نارتھ ساو¿تھ کوریڈور پر 5 کلومیٹر طویل سائیکل ٹریک پر کام جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے سائیکل ٹریکس سائیکل سواروں کو سرینگر کے ورثے اور ثقافت کا احساس دلائیں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال، ضلع انتظامیہ سرینگر نے بھوپال میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کے ساتھ تعاون کیا تاکہ لوگوں کو سرینگر کی سڑکوں پر سائیکل استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ سائیکلوں کے استعمال سے نہ صرف آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ اس سے ٹریفک کی بھیڑ میں بھی کمی آئے گی۔

Comments are closed.