سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی گئی
سرینگر /16جون /
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے عید الاضحی منائی گئی۔
مانیٹرنگ کے مطابق اتوار کو سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت تمام مساجد میں حاجیوں سمیت ہزاروں افراد نے نمازعید ادا کی ۔عید الاضحی کے موقع پرامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔نماز عید کی ادائیگی کئے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔
سعودی عرب، خلیجی ممالک، امریکا، یورپ، کینیڈا، ملائیشیا، اور انڈونیشیا سمیت دنیا کے کئی خطوں میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ ان روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت ، ترکی ، انڈونیشیا اور دیگرممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کیے گئے ۔
Comments are closed.