پاکستانی وزیرخارجہ کے ‘گگلی’ سے متعلق بیان پرہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے کرتارپورکاریڈورکے نام پرہندوستان کو دھوکہ دیا ہے۔ پاکستانی وزیرخارجہ کے بیان پرعمران خان کواپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔
جے پورمیں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ہفتہ کوسشما سوراج نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کواپنے وزیرخارجہ کے تبصرہ پروضاحت دینی چاہئے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرتارپورکا ریڈورتقریب عمران خان کی ‘گگلی’ تھی۔
بیان کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ دفترنے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے سکھ بھائیوں کی خواہش کوپورا کرنے کے لئے کرتارپورکاریڈور کے لئے پہل کی گئی تھی۔ اس تاریخی قدم کے خلاف منفی تشہیرکی جارہی ہے”۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا "کرتارپور کاریڈورپہل پرہندوستانی میڈیا کاایک طبقہ مسلسل منفی تشہیرکررہا ہے، جس سے ہم مایوس ہیں”۔
واضح رہے کہ کرتارپورکاریڈورپرپاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑا بیان دیا تھا۔ قریشی نے جمعرات کو کہا تھا کہ تاریخی کرتارپورکاریڈورکے سنگ بنیاد تقریب میں ہندوستانی حکومت کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے ایک ‘گگلی’ پھینکی، جس کی وجہ سے ہندوستان کی مودی حکومت کو مجبورہوکردووزرا کوتقریب میں شرکت کے لئے بھیجنا پڑا۔
سشما سوراج نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ کی گگلی والے بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے دل میں سکھ برادری کے جذبات کا احترام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ صرف ’گگلی‘ ہی كھیلتےہیں۔ آپ سکھوں کے جذبات کا احترام نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ 28 نومبرکو پاکستان میں کرتارپورکاریڈورکے سنگ بنیاد کے موقع پراکالی دل لیڈراور مرکزی وزیرہرسمرت کوربادل اورہردیپ سنگھ پوری پاکستان ہندوستانی حکومت کی نمائندگی کرنے گئے تھے۔
Comments are closed.