سری نگر میں پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی

سری نگر، 6 فروری (یو این آئی) سری نگر کے لال بازار علاقے میں جمعرات کو مشتبہ جنگجووں نے پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر کے لال بازار علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے جمعرات کو پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جو پولیس اسٹیشن کے باہر پھٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس گرینیڈ دھماکے میں ایک ایس پی او زخمی ہوا جس کو فوری علاج و معالجے کے لئے پولیس کنٹرول روم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کی حالت مستحکم ہے نیز حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے

Comments are closed.