سرینگر گیس سلنڈر دھماکے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹا زخمی، اسپتال منتقل
سرینگر /03ستمبر / ٹی آئی نیو ز
سرینگر کے نواحی علاقہ الہی باغ میں منگل کی صبح اس وقت افر ا تفری کا ماحول پھیل گیا جب گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ جانے کے نتیجے میں غیر ریاستی ماں بیٹا زخمی ہوئے
تفصیلات کے مطابق الٰہی باغ سرینگر میں منگل کی صبح گیس سلنڈر کے دھماکے میں ایک شخص اور اس کی ماں زخمی ہو گئے۔
عین شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ آج صبح ہوا، جس سے پنجاب کے دو رہائشی زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد دونوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ان کی شناخت پنجاب کے سرو دیو اور اس کے بیٹے راکیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
Comments are closed.