سرینگر کے بعد ہند وارہ میں جسم فروشی کا ریکٹ بے نقاب ، مالک مکان سمیت 5 گرفتار/پولیس
سرینگر/25 اپریل / ٹی آئی نیوز
پولیس نے کہا کہ شمالی علاقہ ہندوارہ میں جسم فروشی کا ریکٹ کا پردہ فاش کیا جس دوران مکان کے مالک اور اس کی بیوی سمیت 5 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے ۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ریشی پورہ میں ایک فرد کے گھر سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ریکیٹ چل رہے ہیں۔
بیان کے مطابق، ایک سرچ پارٹی نے ریشی پورہ کے شبیر احمد وار ولد غلام احمد وار کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ایک جسم فروشی ریکیٹ کا پردہ فاش کیا گیا۔
اس میں لکھا گیا ہے کہ پانچ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جن میں گھر کا مالک اور اس کی بیوی، ایک سیکس ورکر اور دو گاہک شامل ہیں۔ "مقام سے 47,800 روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں رئیس احمد لون ولد خضر محمد لون ساکنہ ڈانگرپورہ، رفیع آباد، بلال احمد شیخ ولد عبدالرحمن شیخ ساکنہ بنیر، بارہمولہ، ایک خاتون سیکس ورکر (نام ظاہر نہیں کیا گیا)، شبیر احمد وار شامل ہیں۔
اس نے مزید کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 37/2023 پی ایس کرالگنڈ میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.