سرینگر پولیس نے کیا چوری کا معاملہ حل کیا : دو ملزم گرفتار، چوری شدہ مال مسروقہ بھی بر آمد کر لیا گیا

سرینگر/02جنوری: سرینگر میں پولیس نے جرائم کے کمیشن میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ مالہ مسروقہ برآمد کرلیا۔سی این آئی کے مطابق پولیس پوسٹ کو ایک شخص دانش فاروق ساکن حمدانیہ کالونی بمینہ کی طرف سے شکایت ملی کہ کچھ نامعلوم افراد نے اس کے تابئے کے دوکان سے چوری کر لی، جوزہرہ کمپلیکس حمدانیہ کالونی بمینہ میں ہیاسی مناسبت سے قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 270/2020 پو لیس اسٹیشن پارمپورہ میں درج کیا گیا تھا اور تفتیش شروع کی۔تفتیش کے دوران ، افسران نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور مذکورہ دکان سے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام قانونی لوازمات کو مکمل کیا۔ اس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے اس جرائم میںکچھ مشتبہ افراد کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ان کو حراست میں لیا گیا تھا اور پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے مذکورہ جرم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا اور ان کے انکشاف پر لسجن کے علاقے سے لاکھوں مالیت کے چوری شدہ تانبے کے برتن برآمد ہوئے۔20دن کے اندر ، سب ڈویژن وسٹہ میں چوری کا دوسرا معاملہ سامنے آیا اور اس نے 19 لاکھ مالیت کی چوری شدہ پراپرٹی برآمد کرلی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیشتر علاقے سی سی ٹی وی سرویلنس میں ہیں، مقامی مارکیٹ ایسوسی ایشن نے اپنے بزنس یونٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے میں تعاون کیا ہے جیساکہ سب ڈویژن کے ذریعہ منعقدہ پولیس کے مختلف عوامی جلسوں کے دوران درخواست کی گئی تھی جس پر انہوں نے مثبت جواب دیا اور اس کے نتیجے میں اس علاقے میں چوری کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور تاجروں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔ کمیونٹی ممبران نے اس معاملے کو حل کرنے میں سرینگر پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ہم برادری کے ممبروں کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا عزم کرلیا ہے۔

Comments are closed.