سرینگر پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا، چوری شدہ 23,4600 روپے برآمد
سرینگر /08جون
سرینگر پولیس نے ایک خصوصی کارورائی کرتے ہوئے خاتون کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے قبضے سے چوری شدہ 234600روپے کی رقم بر آمد کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرینگرپولیس نے ایک اہم کارورائی کرتے ہوئے ایک خاتون نقب زن کی گرفتاری عمل میںلائی ۔ سرینگر پولیس نے ایکس پر اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر ضلع میں ایک خاتون کو چوری کی رقم کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے لکھا”سرینگر پولیس نے ملزم نصرت نثارساکنہ بارسو اونتی پورہ سے 23,46,000 روپے کی چوری کی رقم برآمد کی ہے۔
اس میں مزید لکھا گیا کہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 69/2024زیر 454,380 آئی پی سی پی ایس صدر میں درج ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے
Comments are closed.